لکھنؤ،19جون(ایجنسی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے افطار پروگرام میں ایس پی بانی ملائم سنگھ یادو اور سینئر لیڈر اعظم خاں نے شرکت نہیں کی.
ایس پی صدر اکھلیش یادو کی جانب سے پارٹی صوبہ دفتر پر آلیشان افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا، لیکن سب کی نگاہیں اس بات پر لگی تھیں کہ اس میں ایس پی بانی ملائم سنگھ یادو، اعظم خاں اور اکھلیش کے سیاسی حریف چچا شیو پال یادو شریک ہوتے ہیں یا نہیں
.
اس افطار پارٹی میں ملائم ، اعظم اور شیو پال نے شرکت نہیں کی اس سے اکھلیش اور ملائم خیمے کی آپسی ناراضگی ایک بار پھر ظاہر ہو گئی.
بہر حال، اس افطار پروگرام میں خالد رشید ، ظفریاب جیلانی جیسے مسلم لیڈروں کے علاوہ ایس پی لیڈروں احمد حسن، سمیت بڑی تعداد میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی.